تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان میں آزمون آزمائشی کا کامیاب انعقاد

زمون سے قبل حجت الاسلام آقای استاد فدا علی حلیمی نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے علم دین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلاب کو وقت کی قدر کرنے اور علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ علم دین کا حصول نہ صرف ایک ذمہ داری ہے بلکہ موجودہ دور میں امت کی رہنمائی کے لیے ضروری بھی ہے۔
شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10673

جامعہ روحانیت بلتستان میں آج جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے طلاب کے لیے ایک آزمائشی آزمون کا انعقاد کیا گیا۔ اس آزمون میں بلتستان سمیت دیگر ممالک کے طلاب نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یہ آزمون کارشناسی ارشد، دکترا اور سطح چہار کے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔
آزمون سے قبل حجت الاسلام آقای استاد فدا علی حلیمی نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے علم دین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلاب کو وقت کی قدر کرنے اور علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ علم دین کا حصول نہ صرف ایک ذمہ داری ہے بلکہ موجودہ دور میں امت کی رہنمائی کے لیے ضروری بھی ہے۔
آزمون کی نگرانی کے لیے جامعہ کے اساتذہ کرام، صدور مجامع بلتستان، اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ آزمون کے تمام مراحل نہایت پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے گئے تاکہ طلاب کو حقیقی امتحان کی فضا میں اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع مل سکے۔
جامعہ روحانیت بلتستان اپنے طلاب کی علمی ترقی کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ جامعہ المصطفیٰ کے امتحانات کی تیاری کے لیے باقاعدہ کلاسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں طلاب کو نصاب کی تیاری کے ساتھ ساتھ امتحانی حکمت عملی بھی سکھائی جاتی ہے۔ ہر سال آزمون سے ایک ہفتہ قبل “آزمون آزمائشی” کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
آزمون کے اختتام پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے تمام شرکاء، نگران اساتذہ، اور شعبہ آموزش کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آزمون کی کامیابی کو تمام منتظمین کی محنت اور خلوص کا نتیجہ قرار دیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *