تازہ ترین

امنگوں، آرزؤں اور خوشیوں کے ساتھ 2017ء آگیا

وزیراعظم کا 2017ء کے آغاز پر قوم کے نام پیغام وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نئے سال کی شروعات پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، ہم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے چیلنج پر خاصی حد تک قابو پا لیا ہے اور تیزی سے امن و خوشحالی کی منازل طے […]

شئیر
17 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1068

وزیراعظم کا 2017ء کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نئے سال کی شروعات پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، ہم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے چیلنج پر خاصی حد تک قابو پا لیا ہے اور تیزی سے امن و خوشحالی کی منازل طے کر رہے ہیں۔

نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ یہ سال پاکستاینوں کے لیے زیادہ خوشیاں اورکامیابیاں لائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کمزوریوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی، نئے سال کی خوشخبری ہمیں صبر اور رواداری کے ساتھ ایک بہتر قوم کے طورپر ابھرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، مجھے یقین ہے کہ آخر کار پاکستان ایک پرامن اور معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت پاکستان کی بہتر تعمیر کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے ہمارا مستقبل شاندار ہو گا، نئے سال کی خوشی کے موقع پر میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ پاکستان قومی مفادات کا تحفظ کرنے والی مفاہمت اور قومی اتحاد کی منزل سے ہمکنار ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت دل جمعی، ثابت قدمی اور سنجیدگی کے ساتھ ایسے منصوبوں پر عمل پیرا ہے جو قوم کو ترقی کی منزل پر لے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اس امید پر قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے سب سے بہتر سال ثابت ہو گا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *