تازہ ترین

قم المقدسہ: جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد

قم؛ جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ میں دختر رسول، سیدہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک پرجوش اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شئیر
12 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10680

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف طالبات اور گروہوں نے قصائد اور سرود پیش کیے۔ محفل کی مہمانِ خصوصی محترمہ معصومہ موسوی نے اپنے خطاب میں سیرت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے خواتین کی دینی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
جشن کے دوران خطبہ فدکیہ کی قرأت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات صدر جامعہ روحانیت بلتستان، حجۃ الاسلام شیخ علی نقی جنتی، حجۃ الاسلام سید حامد علی شاہ رضوی، اور معاونت آموزش جامعه روحانیت شیخ گلزار محمدی کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر دو معلمات کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خصوصی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ خواتین کی جانب سے ایسے بابرکت اجتماعات کا انعقاد خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کی ایک عمدہ کوشش ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *