تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے مشترکہ اجلاس میں اہم امور پر غور و خوض

قم: جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی آفس قم میں جمعہ، 7 فروری 2025 کو تنظیم کی کابینہ، مجلس مقننہ اور مجلس نظارت کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10906

جامعہ روحانیت بلتستان کے مشترکہ اجلاس میں اہم امور پر غور و خوض

قم: جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی آفس قم میں جمعہ، 7 فروری 2025 کو تنظیم کی کابینہ، مجلس مقننہ اور مجلس نظارت کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی شریفی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد حجۃ الاسلام مختار ثقفی نے منقبت پیش کر کے محفل کی روحانی فضا کو مزید معطر کر دیا۔

بعد ازاں جامعہ روحانیت بلتستان کے جنرل سیکریٹری جناب سجاد شاکری نے جامعہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی اور ان کی کابینہ کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں تنظیم کی مختلف سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت مجلس نظارت کے سیکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر لطیف مطہری، صدر جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی، اور مجلس مقننہ کے نائب اسپیکر حجۃ الاسلام جناب عسکری مقدس نے کی۔

رپورٹ پیش کرنے کے بعد جناب سجاد شاکری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جس کا مرکزی موضوع بلتستان میں قائم *بینات کمپلیکس* سے متعلق مسائل اور مشکلات تھے۔ اس حوالے سے تمام اراکین نے کھل کر تبادلہ خیال کیا اور بہترین حل کے لیے مفید اور منطقی مشورے دیے۔

اجلاس کے اختتام پر صدر جامعہ روحانیت نے تمام اراکین کے قیمتی مشوروں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ روحانیت کے مختلف مسائل کو اسی طرح مشترکہ اجلاس اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس کا باضابطہ اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *