تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا سیہون حادثے میں بلتستان کے معروف منقبت خوانوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا سیہون حادثے میں بلتستان کے معروف منقبت خوانوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
شئیر
13 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10942

حجۃ الاسلام والمسلمین علی نقی جنتیصدر  نے 15 شعبان 1446ھ کی شب سیہون سے کراچی جانے والی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ پورے ملک، خصوصاً گلگت بلتستان اور عاشقان اہلبیت کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے۔

جامعہ روحانیت بلتستان نے اس اندوہناک حادثے پر تمام محبانِ اہل بیت، خصوصاً مرحومین کے اہل خانہ، والدین اور عزیز و اقارب کی خدمت میں دلی تسلیت و تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ روحانیت اس غم کے موقع پر تمام سوگواران کے ساتھ شریک ہے اور بارگاہِ رب العزت میں دعاگو ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
واضح رہے اس حادثے میں مشہور و معروف منقبت خواں و نوحہ خواں *خواجہ علی کاظم* ، معروف منقبت خواں *سید علی جان* اور شہید حسن ترابی کے فرزند *زین ترابی* سمیت دو افراد مرحوم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *