تازہ ترین

سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان کراچی اور مضافات کا رسمی نمائندہ مقرر

سابق صدر حجت‌الاسلام والمسلمین محمد حسین حیدری کو ان کی جامعہ روحانیت کے لیے گزشتہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی اور اس کے مضافات کے لیے جامعہ روحانیت کا رسمی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اعلان جامعہ روحانیت بلتستان کے موجودہ صدر حجت‌الاسلام علی نقی جنتی نے دفتر جامعہ روحانیت میں سابق صدر سے ملاقات کے دوران کیا۔
شئیر
40 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10957

سابق صدر حجت‌الاسلام والمسلمین محمد حسین حیدری کو ان کی جامعہ روحانیت کے لیے گزشتہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی اور اس کے مضافات کے لیے جامعہ روحانیت کا رسمی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اعلان جامعہ روحانیت بلتستان کے موجودہ صدر حجت‌الاسلام علی نقی جنتی نے دفتر جامعہ روحانیت میں سابق صدر سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر حجت‌الاسلام علی نقی جنتی نے سابق صدر کی جامعہ روحانیت کے لیے گزشتہ خدمات کو سراہتے ہوئے کراچی اور اس کے مضافات میں جامعہ روحانیت اور طلاب کے مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حجت‌الاسلام محمد حسین حیدری کی قیادت اور تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے جامعہ روحانیت کے مقاصد کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

حجت‌الاسلام محمد حسین حیدری نے اس تقرری پر جامعہ روحانیت کی ترقی اور پیشرفت کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی جامعہ روحانیت کے لیے خالصانہ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *