تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کی کوششوں سے پرائمری کے بچوں کے لیے اسلامیات کی کتابوں کی رونمائی

تقریب کے اختتام پر جامعہ روحانیت بلتستان کے سکریٹری جنرل جناب محمد سجاد شاکری نے جامعہ روحانیت کی طرف سے بلتستان کے اسکولوں کے لیے اسلامیات کے نصاب کی تدوین کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ روحانیت نے مختلف ادوار میں اس سلسلے میں مسلسل کام کیا ہے، اور الحمد للہ اب پرائمری کے بچوں کے لیے اسلامیات کی نصابی کتابیں تیار کی جا چکی ہیں۔
شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10971

قم، ایران — 15 شعبان 1446 کو حسینیہ بلتستانیہ میں حسینیہ کمیٹی کی کوششوں سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں بلتستان سے تشریف لانے والے دو مہمان علماء حجت الاسلام والمسلمین شیخ شرافت علی شاہدی اور  نے خطاب کیا۔ تقریب میں منقبت خوانوں نے بھی منقبت پیش کی، جس نے ماحول کو روحانی اور پرتاثیر بنا دیا۔

تقریب کے اختتام پر جامعہ روحانیت بلتستان کے سکریٹری جنرل جناب محمد سجاد شاکری نے جامعہ روحانیت کی طرف سے بلتستان کے اسکولوں کے لیے اسلامیات کے نصاب کی تدوین کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ روحانیت نے مختلف ادوار میں اس سلسلے میں مسلسل کام کیا ہے، اور الحمد للہ اب پرائمری کے بچوں کے لیے اسلامیات کی نصابی کتابیں تیار کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے دو کتابوں کی رونمائی ہو چکی تھی، اور اب تیسری اور چوتھی جماعت کی کتابیں بھی مکمل ہو کر چھپ چکی ہیں۔ ان کتابوں کے ساتھ ساتھ حجت الاسلام والمسلمین شیخ یوسف عابدی اور حجت الاسلام والمسلمین محمد علی شریعتی کی مشترکہ تالیف کردہ کتاب “شرح خطبہ شعبانیہ” کی بھی رونمائی کی گئی۔

کتابوں کی رونمائی کی تقریب میں ممبر جی بی کونسل حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری، حجت الاسلام والمسلمین شیخ شرافت علی شاہدی، استاد حوزہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ یوسف عابدی، سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی، سابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین حیدری، موجودہ صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین علی نقی جنتی، اور سابق ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشن سکردو سر عارف حسین مہدی آبادی نے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنے مبارک ہاتھوں سے پردہ کشائی کر کے کتابوں کی رونمائی کی۔

یہ کوشش جامعہ روحانیت بلتستان کی تعلیمی و ثقافتی خدمات کی ایک اور کڑی ہے، جس کا مقصد بلتستان کے بچوں کو بہتر اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنا ہے۔ کتابوں کی رونمائی کے بعد شرکاء نے جامعہ روحانیت کی کوششوں کو سراہا اور اس اقدام کو بلتستانی طلباء کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *