تازہ ترین

*جامعہ روحانیت بلتستان اور آستان قدس رضوی کے درمیان دینی و ثقافتی تعاون اور زائرین کی خدمت کے فروغ پر گفتگو*

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای جنتی نے مشہد مقدس کے دورہ کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ آستان قدس رضوی کے ثقافتی امور کے ذمہ دار، جناب آقای اسماعیل پناہ اور جناب آقای سعادتی سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں انجام پائی۔  
شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 11241

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای جنتی نے مشہد مقدس کے دورہ کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ آستان قدس رضوی کے ثقافتی امور کے ذمہ دار، جناب آقای اسماعیل پناہ اور جناب آقای سعادتی سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں انجام پائی۔

نشست کا آغاز جناب آقای جنتی کے جامعہ روحانیت بلتستان کے تعارف سے ہوا، جس میں انہوں نے ادارے کی علمی، دینی، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں، بالخصوص ایامِ اعتکاف، اربعین حسینی اور تربیتی نشستوں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلتستانی طلبہ کی علمی و روحانی تربیت میں جامعہ کے کردار اور اس کے اہداف کو واضح کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

ملاقات کے دوران زائرین کے مسائل، حرم شناسی، اور اردو زبان میں حرم مطہر کے دینی و تربیتی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ اردو زبان میں پروگراموں کی وسعت اور تشہیر وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ برصغیر کے زائرین، بالخصوص نوجوان نسل، بہتر طور پر استفادہ کر سکیں۔

زائرین کی بہتر خدمت کے لیے یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ مشہد مقدس میں موجود برصغیر کے تمام علمی، دینی و سماجی اداروں کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جائے اور ایک مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جائے۔

نیز، قافلوں کے سالاران کو علمائے کرام کی جانب سے دینی، اخلاقی اور روحانی ہدایات فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی توجہ دی گئی، تاکہ زائرین کا سفر منظم، باادب اور معرفت افزا ہو سکے۔

جناب آقای اسماعیل پناہ نے اس ملاقات کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دینی اقدار کے فروغ میں ایسے اداروں کے کردار کو انتہائی اہم اور قابلِ تحسین قرار دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ نشست باہمی تعارف، فکری تبادلے اور زائرین کی خدمت کے میدان میں عملی تعاون کی راہ ہموار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *