*جامعه روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے کلاسز اور آزمائشی امتحان کا انعقاد
الحمد للہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جامعہ روحانیت بلتستان کے معاونت تعلیم کے زیر اہتمام المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے داخلہ امتحان (MA، PhD اور سطح چہارم) کی تیاری کے لیے خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دو ماہ پر محیط تربیتی پروگرام مختلف قومیتوں کے 130 سے زائد طلبا کے لیے 15 کلاسز کی شکل میں منعقد ہوا جس میں 8 تجربہ کار اساتذہ کی خدمات سے استفادہ کیا گیا۔
جمعہ 23 مئی 2025 کو حسینیہ بلتستانیہ میں آن لائن آزمائشی امتحان لیا گیا جس میں باقاعدہ کلاسز میں شرکت کرنے والوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر طلبا نے بھی شرکت کی۔
امتحان کا آغاز محترم طالب علم “نظم الحق” کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد حجت الاسلام “فدا علی حلیمی” نے وقت اور جوانی کی قدر، نیز علمی میدان میں محنت اور مشقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام “علی نقی جنتی”، سابق صدر “استاد محمد علی ممتاز” اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ المصطفیٰ العالمیہ کے طلبہ تنظیموں کے سربراہ حجت الاسلام “توکلی” نے بھی تشریف لا کر جامعہ روحانیت کی خدمات کو سراہا اور طلبا کے لیے دعائے قبولیت فرمائی۔
امتحان کے نتائج 10 گھنٹے کے اندر ہی سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے شرکاء تک پہنچائے گئے۔ الحمد للہ 85% سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جامعہ روحانیت بلتستان کا یہ اقدام طلباء کی علمی استعداد بڑھانے اور معیاری امتحانات کی تیاری میں اہم قدم ثابت ہوا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید