تازہ ترین

گلگت بلتستان سکائوٹس کی خدمات اور قربانیاں ہمارے لئے باعث فخر ہیں،کمانڈر سپیشل سکیورٹی ڈویژن میجر جنرل عابد رفیق کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

گلگت بلتستان سکائوٹس کی خدمات اور قربانیاں ہمارے لئے باعث فخر ہیں،کمانڈر سپیشل سکیورٹی ڈویژن میجر جنرل عابد رفیق کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

اسلام آباد(پ ر)کمانڈر سپیشل سکیورٹی ڈویژن میجر جنرل عابد رفیق نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ملاقات کی کمانڈر سپیشل سکیورٹی ڈویژن نے چین سے آنے والے کنٹینرز کے پہلے قافلے کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ۔

شئیر
43 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1258

 

کمانڈر سپیشل سکیورٹی ڈویژن نے مزید بتایا کہ سی پیک منصوبے کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پاک فوج حکومت کے شانہ بشانہ اور پرعزم ہے شاہراہ قراقرم اور گلگت بلتستان میں چین کے تعاون سے جاری بڑے منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے گلگت بلتستان سے ریٹائرڈ ہونے والے فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس کیلئے تیزی سے کام جاری ہے جبکہ سپیشل پولیس یونٹ کے قیام پر بھی غور جاری ہے سپیشل پولیس یونٹ میں ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جو قراقرم سکیورٹی فورس کا حصہ رہ چکے ہیں اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سکائوٹس کی خدمات اور قربانیاں ہمارے لئے باعث فخر ہیں جی بی سکائوٹس بھی سی پیک منصوبے کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اس فورس کو بھی مزید فعال بنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے قیام امن کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ بھی قابل قدر ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ ہماری طرف سے غیرملکی خصوصاً چین سے آئے سرمایہ کار بہترین سکیورٹی میں اپنے امور سرانجام دے سکیں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ میری حکومت پر بہت بھاری ذمہ داری ہے مگر الحمد اللہ ہم نے پاک افواج کے تعاون سے اس ذمہ داری کو اب تک بخوبی نبھایا اور مستقبل کیلئے بھی پرعزم ہیں قراقرم ہائی وے سمیت گلگت بلتستان کے تمام میگاپراجیکٹس پر کام کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے سپیشل پولیس یونٹ میں قراقرم فورس سے وابستہ رہنے والے افراد کو ترجیح دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اسے بڑا اقدام قرار دیا۔ادھروائس چیف آف ایئرسٹاف ایئرمارشل اسد لودھی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں گلگت تا نلتر دو ارب ستر کروڑ کی لاگت سے بننے والے ایکسپریس وے منصوبے کی باضابطہ منظوری پر ایئرمارشل نے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ دو برسوں میں ریکارڈ ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا آغازہوا اور حکومت وہاں بنیادی مسائل پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نلتر کا ماسٹر پلان پاکستان ایئرفورس نے تیار کر لیا ہے جو اگلے ایک ہفتے میں صوبائی حکومت کے ساتھ شیئر کریں گے ماسٹر پلان کے مطابق نلتر میں ہوٹلنگ ، کمرشل ایریاز اور پارکنگ ایریاز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تا کہ یہاں آنے والے سیاحوں کی کثیر تعداد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ نلتر گلگت بلتستان کے خوبصورت مقامات کا لازمی جز ہے یہاں گرمیوں اور سردیوں میں سیاحوں کا رش رہتا ہے جبکہ ایئرفورس کے تعاون سے ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی لوگوں کی شرکت میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ایکسپریس وے کی تعمیر اور ماسٹر پلان بن جانے کے بعد یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گا جو ملکی معیشت خصوصاً گلگت بلتستان کے لئے انتہائی مفید ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ایئرفورس نلتر اور سیاحت کے علاوہ بھی گلگت بلتستان میں دیگر شعبوں میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ترقیاتی و فلاحی کاموں میں تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نلتر جیسے اہم مقام کو بہتر سے بہتر اور خوبصورت اور خوبصورت بنانے میں مثالی کردار ادا کیا ماسٹر پلان منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے گلگت بلتستان کی سیاحت کی انڈسٹری کو مزید فائدہ ہو گا اور یہاں کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت پاکستان ایئرفورس کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *