تازہ ترین

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملہ، متعدد جاں بحق اور زخمی

عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کےمشرقی شہر الاحسا کی مسجد امام رضا میں زوردار دھماکے سے پوری مسجد لرز اٹھی اور اس کے فورا بعد مسلح دہشت گردوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی – خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد پانچ مسلح دہشت گردوں […]

شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1353

عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کےمشرقی شہر الاحسا کی مسجد امام رضا میں زوردار دھماکے سے پوری مسجد لرز اٹھی اور اس کے فورا بعد مسلح دہشت گردوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی – خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد پانچ مسلح دہشت گردوں نے نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ کی۔

موصولہ خبروں کے مطابق یہ دہشت گرد انہ حملہ الاحسا شہر کے محاسن محلے میں ہوا- سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ نمازجمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیان کی- العربیہ ٹیلی ویژن چینل کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم تین نمازی شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں دوسری المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد چار ہے جبکہ اٹھارہ نمازی اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں- عرب ذرائع ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہید ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتاہے- العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ حملے میں ملوث ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی سعود ی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک دہشت گرد کو جس نے اپنی کمر پر دھماکہ حیز مواد باندھ رکھا تھا، فائرنگ کرتے وقت گرفتار کر لیا گیا –

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر اب تک بارہا دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی- ماضی میں اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جسے سعود ی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *