تازہ ترین

گلگت سکردو روڈ کی تعمیر ہر صورت ہوگی

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ گلگت سکردوروڈ کی تعمیر مسلم لیگ ن کیلئے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ گلگت سکردوروڈ کی تعمیرہر صورت میں ہوگی اور اس پرکام بہت جلد شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گلگت سکردو روڈ کا منصوبہ کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں ہے یہ چوالیس ارب […]

شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1361

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ گلگت سکردوروڈ کی تعمیر مسلم لیگ ن کیلئے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ گلگت سکردوروڈ کی تعمیرہر صورت میں ہوگی اور اس پرکام بہت جلد شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گلگت سکردو روڈ کا منصوبہ کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں ہے یہ چوالیس ارب روپے کا منصوبہ ہے یہاں گلگت بلتستان میں ایک ایک کروڑ کے چھوٹے منصوبے شروع کرنے میں کئی سال لگتے ہیں جبکہ یہ چوالیس ارب روپے کا منصوبہ ہے اس میں کچھ تاخیر سمجھ میں نہ آنے والی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ گلگت سکردو روڈ کی تعمیرکا وعدہ نہ صرف مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں کیا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم پاکستان نے گلگت میں جلسے کے دوران بھی اس کا اعلان کیا ہے اوراس اعلان پر عملدرآمد ہمارا فرض بنتا ہے ۔جبکہ یہ مسلم لیگ ن کی بقا کا بھی سوال ہے اس لئے گلگت سکردوروڈکی تعمیرہرصورت میں ہوگی ۔اوراس منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی نگرانی میں خود کررہاہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ چونکہ یہ منصوبہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دورمیں منظورہوا اس وقت اس منصوبے کی لاگت 27ارب روپے تھی بعد میں اضافہ ہو کے 33ارب پرچلاگیا اوراب چوالیس ارب پرپہنچ گیاہے جس کی وجہ سے کچھ ذمہ دار لوگ مشکوک ہیں کہ 27ارب روپے کا یہ منصوبہ چوالیس ارب روپے تک کیسے پہنچا اورکہیں اس میں کسی فردکا کوئی کمیشن تو شامل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کوشش کرکے ان شکوک شبہات کو ختم کردائیے ہیں اوریہاں تک کہاہے کہ اگر آپ لوگ اس کمپنی سے مطمئن نہیں ہیں تو اس کمپنی کا ٹھیکہ کسی اورکمپنی کو دیدیں ہمیں صرف روڈکی تعمیر سے غرض ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب منصوبہ 27ارب میں تھاتو اس میں کسی بھی پل کی تعمیرشامل نہیں تھی اب گلگت سکردو روڈ کے منصوبے میں پانچ پلوں کی تعمیر بھی شامل ہے جس کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بیس فروری کو ایک چھے رکنی کمیٹی جس میں پلاننگ کمیشن نیشنل ہائی وے اتھارٹی اوردیگراداروں کے لوگ گلگت آرہی ہے یہ خود گلگت سکردو روڈ کا جائزلے گی اوراپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد گلگت سکردو روڈ کی تعمیرمیں حائل رکاوٹیں دورہونگی اور بہت جلد گلگت سکردو روڈ کی تعمیرکا کام شروع ہوگا ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *