تازہ ترین

شام، زینبیہ میں کار بم دھماکے اور خودکش حملہ، 45 افراد شہید 110 سے زائد زخمی

شام، زینبیہ میں کار بم دھماکے اور خودکش حملہ، 45 افراد شہید 110 سے زائد زخمی

 شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زینبیہ میں ہونے والے بم دھماکوں اور خودکش حملہ میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شئیر
26 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1367

  میڈیا نیوز کے مطابق پہلا دھماکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے سے کچھ ہی فاصلے پر کھڑی گاڑی میں ہوا۔ جب دھماکے کی جگہ پر لوگ امدادی کاموں کے لئے جمع ہوئے تو ایک خودکش بمبار نے لوگوں کے درمیان خودکش حملہ کر دیا۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زینبیہ کے علاقے میں تین کار بم دھماکے ہوئے ہیں، جن میں پینتالیس افراد شہید اور ایک سو دس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت شام کے جاری کردہ مذمتی بیان میں بھی اس علاقے میں تین کار بم دھماکوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ شامی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق پے در پے شکست سے بوکھلائے ہوئے دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنے پست حوصلے بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق شامی عوام ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *