تازہ ترین

گلگت میں سمارٹ میٹرز متعارف کرانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے منظوری دی گئی ،وزیر اعلیٰ

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے آئندہ ماہ ہر سب ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے برمس اور جوٹیال واٹر سپلائی سکیم کی نیٹ ورکنگ اور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبے کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار آفیسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی منظوری کے بعد غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات جامعہ حکمت عملی بنائے اس حوالے سے غیر ضروری تاخیر کرنے والے کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور مروجہ پالیسی(SOP) پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شئیر
39 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1379

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ برقیات کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں معیاری ٹرانسمشن لائنیں اور پولزکا استعمال یقینی بنایا جائے ٹرانسمشن لائنوںاور پولز کی تنصیب سے قبل معیار کی جانچ پڑتا ل کی جائے ۔توانائی کے منصوبوں کی تعمیر کو بروقت یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں حکومت کے پاس مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ توانائی کی کنزرویشن کے حوالے سے بھی متعلقہ محکمہ خصوصی اقدامات کرے۔ انتظامی آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ توانائی کی کنزرویشن اور آگاہی مہم کے حوالے سے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ بجلی کے بلوں کی بروقت فراہمی اور ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبے میں موجود وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے توانائی کے منصوبوں کے سرویز مکمل کئے جائیں۔ دور دراز علاقوں کیلئے مائیکرو پاور پروجیکٹس کیلئے خصوصی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے۔ سمارٹ میٹرزگلگت میں متعارف کرانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے منظوری دی گئی ہے جس کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنایا جائے ابتدائی مراحلے میں اس کا آغاز کنوداس سے کیا جارہا ہے جس کے تحت گھروں میں سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے اور علاقے کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جارہاہے جس کی کامیابی کے بعد بتدریج اسے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔غیرضروری طورپر مضافات اور دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں سے ملازمین کی اٹیچ منٹس کو ختم کیاجائے اور ان کے متعلقہ ڈسپنسری اور ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنایا جائے۔ محکمہ صحت کے انتظامی آفیسران مضافات اور دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا اچانک دورہ کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کو دور کیاجاسکے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے۔ تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی کو فری قرار دیا گیا ہے جس پر من و عن عملدرآمد کیاجائے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت اور سٹی ہسپتال گلگت کے ماسٹر پلا ن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ صوبے میں موجود ڈائیلسز کے مریضوں کو مفت سہولت فراہم کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گلگت کے شاہراہوں کی تزائن و آرائش کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ روڈ سائنز اور لائننگ پر فوری کام کا آغاز کیاجائے ۔ضروری مقامات پر ٹریفک سگنل نصب کرنے کیلئے بھی جلد از جلد کاغذی کو حتمی شکل دی جائے۔ صوبے میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے 50 ٹریفک پولیس کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے جس کی منظوری دی گئی ہے پہلی مرتبہ کرین اور فوگ لفٹرز کی خریداری کی گئی ہے جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات اور دیگر آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ سرکاری رہائش گاہوںکی تعمیر میں ملٹی سٹوری کی تعمیر کو ترجیح دی جائے۔ مضافاتی اور دور دراز علاقوں کے لنک روڈز کی تعمیر کا کام جلد ازجلد شروع کیاجائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کئے جاسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ واسا کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی کے نامکمل منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی اور نااہلی کی وجہ سے آج بھی عوام صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں جدید کمپیوٹرز اور سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں جھولوں کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صوبے کے خصوصی افراد تک رسائی حاصل کرنے اور ڈیٹا جمع کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی افراد کی تعلیم اور تربیت کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *