تازہ ترین

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیوڈی) نے شغرتھنگ بجلی کامنصوبہ منظور کرلیا

اسلام آباد(غلام عباس سے)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیوڈی) نے شغرتھنگ بجلی کامنصوبہ منظور کرلیا،اسلام آباد میں ہونے والے سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس میں26میگاواٹ کے شغرتھنگ پاورپروجیکٹ کی منظوری دی گئی جس پر9ارب دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

شئیر
45 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1408

سکردومیںواقع اس منصوبے کی حتمی منظوری ایکنک سے ہونے کے بعد اس منصوبے پرکام شروع ہوسکے گا۔مذکورہ منصوبہ ماضی میں ٹینڈر کے تمام ترمرحلوں سے گزرنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈزنہ ملنے کی وجہ سے کئی سالوں سے التواء کاشکار تھا۔اب اس منصوبے کووفاقی حکومت اپنے فنڈسے مکمل کرے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے مذکورہ منصوبے کی فنڈنگ بھارت کی جانب سے اعتراض کے بعد روک دی تھی۔اورکئی سالوں سے اس منصوبے سے متعلق دستاویزات وفاقی اداروں میں پڑی ہوئی تھی اس منصوبے کی تکمیل سے سکردوشہرمیںبجلی کے بحران میں خاطرخواہ کمی آسکتی ہے، بجلی کا یہ منصوبہ سکردوکے نواحی علاقے کچوراہ میں لگے گا۔ جس کے لئے مطلوبہ زمین بھی لے لی گئی ہے۔سی ڈی ڈبلیوپی کی میٹنگ میں172ارب10کروڑکے15اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔اس اہم منصوبے سے متعلق پچھلے ہفتے واپڈا حکام اور گلگت بلتستان کے سیکرٹری ورکس اوردیگر افسران کے درمیان اسلام آباد میں میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں واپڈاحکام پرزوددیاگیاتھا کہ اس اہم منصوبے پرکام جلد شروع کیاجائے تاکہ سکردومیں حالیہ بجلی کے بحران پرقابوپایاجاسکے۔سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی) نے توانائی،پانی،مواصلات ،صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے172.1ارب روپے مالیت کے 12منصو بو ں کی منظور ی دے دی جبکہ162.9ارب روپے کے سات منصوبے ایکنک کو ریفر کردئیے، کچھی کینال کا 80 ارب روپے کی مالیت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ منظور کیا گیا،مری سے مظفر آباد تک ریل لنک کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کا نظر ثانی شدہ 125 ملین روپے کی لاگت کا منصوبے کی بھی منظوری دے دی،چشمہ نیوکلیر پاور پروجیکٹ یونٹ 3 اور 4 کا.8 233 ارب روپے منصوبہ ، خیبر پختونخوا میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے 14 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ اورآزاد جموں و کشمیر میں فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے 7.8 ارب روپے کے منصوبے ایکنک کو بجھوا دئیے گئے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں کچھی کینال کا 80 ارب روپے کی مالیت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ منظور کیا گیا ۔مہمند ڈیم کے انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر ڈاکومنٹس کے لئے 1 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔صوبہ خیبر پختنونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا نظر ثانی شدہ 439 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔پرانی بنوں روڈ کو دو رویہ اور بہتر کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا۔انڈس ہائی وے پر سرائے گمبیلہ سے کوہاٹ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے لئے 30 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا۔مری سے مظفر آباد تک ریل لنک کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کا نظر ثانی شدہ 125 ملینروپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اجلاس میں مربوط ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پلاننگ اور مینجمنٹ یونٹ کے لئے 207 ملین کا پوزیشن پیپر منظور کیا گیا۔اجلاس میں چشمہ نیوکلیر پاور پروجیکٹ یونٹ 3 اور 4 کا 233 ارب روپیکی مالیت کا پوزیشن پیر منظور کیا گیا۔پاکستان میں جانوروں میں پاوں اور منہ کی بیماریوں کے سدباب کے لئے 763 ملین روپیکی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں آئی ٹی انڈسٹریل انوویشن ریسرچ سینٹر بنانے کے لئے 1545 ملین روپیکی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کوریا ہائی ٹیک زراعت انوویشن سینٹر قائم کرنے کے لئے 3 ارب کی مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے 14 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ ایکنک کوبھجوا دیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر میں فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے کا منصوبہ اکنیک کو بجھوا دیا گیا۔بلوچستان میں سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیاگیا۔لڑکیوں کی سکول تک بہتر رسائی کے لئے 1 اعشاریہ 3 ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام منصوبہ منظور کیا گیا

Daily k2

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *