سندھ (دنیا نیوز) صحرائے تھر میں موت کا رقص جاری ہے ، چھاچھرو کے نجی ہسپتال میں غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے چل بسے ، 33 روز میں جاں بحق کی تعداد 122 ہو گئی ۔
تھر پارکر میں غذائی قلت سے بیمار بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، صحرائے تھر میں مزید دو پھول مرجھا گئے ، چھاچھرو کے نجی ہسپتال میں دو سالہ ربنواز سنگراسی دم توڑ گیا اور 5 روز کا علی گل سنگراسی بھی موت کی وادیوں میں چلا گیا ۔
جبکہ تھرپارکر میں 33 روز میں غذائی قلت سےجاں بحق کی تعداد 122 تک پہنچ گئی ، سائیں سرکار کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی ٹیمیں مقرر کرنے سمیت صحت کی بہتری کے تمام تر اعلانات صرف اعلانات ہی رہ گئے ، متاثرہ دیہات میں لوگ حکومتی امداد کے منتطر ہیں ، چھاچھرو ، کھینسر، چیلھار سمیت درجنوں نجی ہسپتالوں میں بھی بیمار بچوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہیں ۔
