تازہ ترین

پاکستان نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھالیں

  اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔   خیال رہے کہ انٹرنیشنل […]

شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1445

 

اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔

 

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس میں وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

 

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت کیا گیا ہے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا کہ پابندی اٹھانے سے پاک ایران تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونگے۔

 

اجلاس کے بعد ایران سے پابندیاں اٹھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خارجہ نے جاری کیا۔

 

وزارت خزانہ کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کے بعد پابندیوں سے متعلق گزشتہ تمام نوٹیفکیشن ختم ہوگئے۔

 

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاک-ایران سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ، توانائی کے شعبوں میں تعلقات بحال ہوں گے۔

 

اقوام متحدہ کے جوہری تفتیش کاروں نے ایران پر موجود عالمی اقتصادی پابندیوں کو اٹھانے کی اجازت دینے کی تجویز دی تھی۔

 

انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تفتیش کاروں نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے عالمی برادری سے ہونے والی رواں سال جولائی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے ہیں۔’

 

ایران میں دنیا کا چوتھا بڑا تیل کا ذخیرہ اور دوسرا بڑا گیس کا ذخیرہ موجود ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *