ہمارے کہنے پرگلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کے فیصلے پرعملدرآمدروک دیاگیا‘حریت کانفرنس
ہمارے کہنے پرگلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کے فیصلے پرعملدرآمدروک دیاگیا‘حریت کانفرنس اسلام آباد(غلام عباس سے)کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے کنوینئر برائے پاکستان و آزاد کشمیر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ حریت کانفرنس کے کہنے پر ترک کیا۔ نیشنل […]
ہمارے کہنے پرگلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کے فیصلے پرعملدرآمدروک دیاگیا‘حریت کانفرنس اسلام آباد(غلام عباس سے)کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے کنوینئر برائے پاکستان و آزاد کشمیر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ حریت کانفرنس کے کہنے پر ترک کیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس خطے کو مکمل صوبہ بنانے والی تھی لیکن حریت کانفرنس کی بروقت مداخلت اور اعتراض پر اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے خط لکھ کر وزیراعظم کو خبردار کیا کہ اگر گلگت بلتستان کو صوبہ بنا دیا گیا تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا اور حریت کانفرنس اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس خط کے بعد اور کشمیری رہنماﺅں کی طرف سے شدید مخالفت کے بعد پاکستانی حکومت نے گلگت بلتستان کی حیثیت سے متعلق ہونے والی کارروائی روک دی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان الگ صوبہ بنانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ کرگل لداخ بھی کشمیر کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب منگلا ڈیم کشمیر کی زمین سر بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا تو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو گلگت بلتستان سے گزارنے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان آزاد کشمیر حکومت کے زیراثر کر دیا جائے یوں گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت سے متعلق مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقوق دینے پر اعتراض نہیں ہے لیکن متنازعہ حیثیت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے۔
daily k2
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید