تازہ ترین

ڈاکٹر روحانی شنگھائی کیلئے روانہ

  صدر مملکت، کل سے شروع ہونے والے سیکا کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ بعض ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جبکہ کل وہ، چین میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملیں گے۔

شئیر
49 بازدید
مطالب کا کوڈ: 146

شنگھائی کیلئے روانہ ہونے سے قبل، انھوں نے اپنے ایک بیان میں سیکا کانفرنس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس کانفرنس میں مختلف ملکوں کے سربراہوں کی شرکت اور ان سے اپنی ملاقات کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح چین کے ساتھ ایران کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی علاقوں کے مختلف ملکوں منجملہ چین، ہندوستان اور جاپان کے ساتھ ایران کے بہت ہی قریبی تعلقات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران، چین، ہندوستان، افغانستان، جمہوریہ آذربائیجان، بحرین، کمبوڈیہ، مصر، عراق، اردن، قزاقستان، قرقیزستان، منگولیہ، پاکستان، فلسطین، جنوبی کوریا، روس، تاجیکستان، ترکی، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور ویتنام سیکا کے اصل رکن ممالک ہیں جبکہ اس تنظیم میں آرمینیہ، بھوٹان، برونئی، قبرص، جارجیا، کویت، لاؤس، لبنان، مالدیپ، میانمار، نپال، عمان، شمالی کوریا، سعودی عرب، سنگاپور، شام، تائیوان، مشرقی تیمور، ترکمنستان اور یمن، غیر رکن ممالک کی حیثیت سے سرگرم عمل ہیں۔ اس کے علاوہ، بنگلہ دیش، انڈونیشیاء، جاپان، ملائیشیاء، فلپائن، قطر، سری لنکا، یوکرین اور امریکہ، اس تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے رکنیت رکھتے ہیں۔سیکا کا ہر چار سال میں ایک بار سربراہی اجلاس منعقد ہوتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *