تازہ ترین

دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کوبھی ختم کرنا ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس؛ لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کردی گئی،

لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی میں خلل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کوبھی ختم کرنا ضروری ہے۔

شئیر
23 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1462

 لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ روزکے خود کش دھماکے سے پیدا صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ پنجاب میں سرچ اورکومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں اعلی ٰسیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

(ایکسپریس نیوز)

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *