تازہ ترین

شام میں پارلیمانی انتخابات کے لئے گیارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل

  شام میں پارلیمانی انتخابات کے لئے گیارہ ہزار سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کی اطلاعات ہیں   شام کے الیکشن کمیشن نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کی مدت ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نشست حاصل کرنے کے […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1510

 

شام میں پارلیمانی انتخابات کے لئے گیارہ ہزار سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کی اطلاعات ہیں

 

شام کے الیکشن کمیشن نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کی مدت ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نشست حاصل کرنے کے لئے ملک کے مختلف صوبوں میں گیارہ ہزار دوسو اکتالیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔

 

انتخابات سے متعلق ایک کمیٹی جمعرات سے پانچ دنوں تک، داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گی۔

 

شام کے صدر بشار اسد نے ایک فرمان جاری کرکے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے لئے تیرہ اپریل دو ہزار سولہ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ شام میں چودہ صوبے ہیں اور شامی عوام چار سال کے لئے دو سو پچاس اراکین پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔ شام میں اس سے پہلے دوہزار بارہ میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے جو ملک کے آئین کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم کے بعد ہوئے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *