تازہ ترین

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی پارٹی کا منشور بھی پیش کر دیا۔ کراچی میں اپنے ساتھی انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے […]

شئیر
20 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1516

سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی پارٹی کا منشور بھی پیش کر دیا۔ کراچی میں اپنے ساتھی انیس قائمخانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعت کے پرچم کی رونمائی کی، جو پاکستان کے پرچم سے مشابہہ تھا، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا کوئی نام نہیں، پاکستان کا قومی پرچم ہی ہماری جماعت کا جھنڈا ہے، ہماری جماعت کی فلاسفی یہ ہوگی کہ جو بھی اس پرچم کا ماننے والا ہوگا، وہ ہمارا ہے، اور کوشش ہوگی کہ جو اس جھنڈے کو نہیں مان رہے، وہ بھی اس جھنڈے کو مانیں۔

 

اپنا پارٹی منشور دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام حکومت، مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کا نام نہیں اس کا کام اہمیت رکھتا ہے، اگر ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے آتے تو آفاق احمد اور عامر خان کے ساتھ کا سوچتے، لیکن ہم دونوں نے ہی اپنی جان پر کھیلتے ہوئے ملک میں واپس آنے کا فیصلہ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں سب سے پہلے شفاف بلدیاتی نظام رائج ہو، جبکہ موجودہ بلدیاتی نظام مکمل فراڈ ہے، جب اٹھارویں ترمیم آئی تو کہا گیا کہ یہ ترمیم پاس ہوگئی تو شہد کی نہریں بہہ جائیں گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، کیونکہ گلی محلوں تک اختیارات نہیں گئے، اگر ملک میں نئے صوبے بنائے جائیں تو ان کا قیام بھی سودمند ثابت ہوگا۔ 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *