تازہ ترین

شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر عملدرآمد ہو رہا ہے: اقوام متحدہ

  شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کچھ معمولی خلاف وزریوں کے باوجود شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر عملدرآمد ہورہا ہے۔  شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے بعض علاقوں منجملہ […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1530

 

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کچھ معمولی خلاف وزریوں کے باوجود شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

 شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے بعض علاقوں منجملہ حمص، حماہ ، لاذقیہ اور دمشق کے اطراف میں لڑائیوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں – انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہر آن موجود ہے لیکن اس وقت جنگ بندی پر عمل ہورہاہے اور اس سلسلے میں خاصی پیشرفت بھی ہوئی ہے – انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کی ضمانت بھی نہیں دی جاسکتی – اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایک بار پھر کہا کہ شام سے متعلق مذاکرات نو مارچ کو جنیوا میں ہوں گے البتہ ممکن ہے کہ بعض گروہوں کے نمائندے کچھ تاخیر سے مذاکرات میں شامل ہوں – اسٹیفن دی میستورا نے اس بات پر زوردیا کہ مجوزہ مذاکرات میں صرف شام کے ہی گروہ شامل ہوں گے – واضح رہے کہ روس اور ا مریکا کے درمیان ہونےوالے اتفاق رائے کے نتیجے میں ستائیس فروری سے شام میں جنگ بندی نافذ ہے البتہ داعش اور جبہہ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف حملوں کو، اس جنگ بندی سے مستثنی رکھا گیا ہے-

(ابنا)

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *