تازہ ترین

یران اور پاکستان کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے کے اچھے مواقع فراہم

  دو ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے اچھے مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں. عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد بالخصوص صدر مملکت حسن روحانی کے آئندہ دورہ پاکستان کے […]

شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1533

 

دو ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے اچھے مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں.

عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد بالخصوص صدر مملکت حسن روحانی کے آئندہ دورہ پاکستان کے پس منظر میں دونوں ممالک نجی شعبوں کے درمیان تعاون کے روشن مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں.

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCOI) کے سربراہ عبدالرؤف عالم کے ساتھ ملاقات کی.

اس موقع پر فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان چیمبر آف کامرس، تجارت اور صنعت کی فیڈریشن کے وفد کا آئندہ دورہ ایران دونوں ممالک کے نجی شعبوں اور چیمبرز آف کامرس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم سنگ میل ہو گا. 

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے قیام کی تجویز دی جس کا پاکستانی عہدیدار کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا.

 

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے قریبی دوستانہ اور سیاسی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم تسلی بخش نہیں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لئے مواقع موجود ہیں.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *