امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا
امریکا نے بھارتی تحفظات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے […]
امریکا نے بھارتی تحفظات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا اور اس معاہدے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔ جس پر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اس معاہدے میں علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں گے اس لئے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بھارت کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونی چاہئے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید