تازہ ترین

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

 ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں قومی اور داخلی سلامتی پر اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خطے کی سلامتی کی صورتحال کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

شئیر
57 بازدید
مطالب کا کوڈ: 156

انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے امن کی بھی ضمانت ہے۔ پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں شرپسند عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے گزشتہ روز کے دورہ کابل کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو رپورٹ پیش کی۔ آرمی چیف نے افغان وزارت دفاع میں پاکستان، افغانستان اور نیٹو کے کمانڈرز کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے بھی وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا ہے تاکہ اس انتہائی اہم مرحلے پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی کی صورتحال اور وہاں پر موجود دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کی وجہ سے ملک کو درپیش ممکنہ خطرات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ پاکستان آرمی میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو لاحق خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی سے سیاسی قیادت کو آگاہ کیا۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *