تازہ ترین

سعودی عرب کے کے نام نہاد اتحاد میں شمولیت پاکستان کے حق میں نہیں

  سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد میں شمولیت کو پاکستان کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔     تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں سنی یوتھ آرگنائزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ […]

شئیر
17 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1578

 

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد میں شمولیت کو پاکستان کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔

 

 

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں سنی یوتھ آرگنائزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر پاکستان کی سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت آمرانہ طریقہ ہے اور اس سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔

 

صاحبزادہ حامد رضا نے عوامی مخالفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو قومی مفادات اور ملی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تاحال سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم فوجی اتحاد میں پاکستان کا کردا ر واضح نہیں ہو سکا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ مذکورہ فوجی اتحاد میں اپنا کردار واضح ہونے کے بعد اس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

 

اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مالی امداد کے بدلے سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائے گی اور ہو سکتا ہے کہ اس اتحاد کی کمانڈ بھی اس کے حوالے کر دی جائے۔

 

سعودی عرب میں ہونے والی نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں میں بھی پاکستانی بری فوج اور فضائیہ کی شرکت دیگر ملکوں کے مقابلے میں نمایاں تھی۔

 

پاکستان کے وزیراعظم اور فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے مشقوں کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 

نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں میں ترکی، مصر، ملائیشیا، اردن ، مراکش ، قطر، بحرین، سوڈان، کویت اور متحدہ عرب امارات شریک تھے تاہم پاکستان کے سوا کسی بھی ملک کے اعلی عہدیدار یہ فوجی مشقیں دیکھنے نہیں گئے۔

(اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ )

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *