حقوق نسواں بل پراسلامی اقدار کے خلاف شقوں کاجائزہ لے رہے ہیں، پرویزرشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت علما سے تحفظ نسواں قانون کی خرابیاں سمجھنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی کی روشنی میں اس بل میں موجود اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا […]
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت علما سے تحفظ نسواں قانون کی خرابیاں سمجھنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی کی روشنی میں اس بل میں موجود اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل پراسلام مخالف شقوں کاجائزہ لےرہےہیں اور پنجاب حکومت علما سے تحفظ نسواں قانون کی خرابیاں سمجھنے کی کوشش کررہی ہے، علماکی جانب سے تجاویز کا انتظار کررہے ہیں، وہ منتظر ہیں کہ علما دہشت گردی کے خلاف بھی اسی متحد ہوں جس طرح حقوق نسواں بل پر ہوئے ہیں۔ پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی سے کام کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، وقت کا صحیح استعمال نہ ہونے سے پسماندگی جہالت اورغربت بڑھتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ محب وطن پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، ہم اپنے بچوں کو پُرامن پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور آنے والوں دنوں میں مزید بہترہوں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف منی لانڈرنگ اور ’’را‘‘ سے تعلقات کے الزامات کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو بیان جمع کرانے کی حامی بھی بھرلی ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اردو زبان کے سرکاری دفاتر میں استعمال کا آئین میں کیا گیا وعدہ پورا نہیں کر سکے، وعدہ پورا نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے توجہ دلوائی، سرکاری اداروں میں اردو کے استعمال کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے جہاں سرکاری اداروں میں قومی زبان اردو نافذ العمل ہونی چاہیے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید