تازہ ترین

جی بی کونسل کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان،7اپریل کو پولنگ ہوگی

   الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 7 اپریل کو قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا کے دستخط سے جاری شیڈول کے مطابق 28 مارچ کو ریٹرننگ افسرکاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے پبلک […]

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1607

 

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 7 اپریل کو قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا کے دستخط سے جاری شیڈول کے مطابق 28 مارچ کو ریٹرننگ افسرکاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے پبلک نوٹس جاری کریں گے۔29 مارچ کوامیدور کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے 31 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔یکم اپریل 2016 کو مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی پرامیدوار چیف الیکشن کمشنر کو اپیلیں داخل کرا سکیں گے۔ 2 اپریل کو چیف الیکشن کمشنر اپیلیں نمٹائیں گے 3 اپریل کوامیدوارایک دوسرے کے حق میں دستبردار ہو سکیں گے اور اس روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔جبکہ 7 اپریل کو قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان کے چناو کے لئے انتخابات ہوں گے۔ گلگت بلتستان کونسل کے کل ارکان کی تعداد 12 ہوتی ہے جن میں سے 6 اراکین گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے ووٹ سے چنے جاتے ہیں اور 6 اراکین وفاقی حکومت نامزد کرتی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان بلحاظ عہدہ کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں۔

 

گلگت(جمیل نگری سے )چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں 10ماہ کی تاخیر کونسل انتخابات کے لئے قوانین نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔اس مرتبہ کونسل انتخابات گلگت بلتستان کونسل الیکشن آرڈرننس 2016کے مطابق ہونگے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات سینٹ آف پاکستان کے طرز پر ہونگے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کونسل کے انتخابات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے فوراً بعد ہونا چاہئیںتھا مگر ہمارے پاس کوئی قانون نہیں تھا جس کے مطابق کونسل انتخابات کا انعقاد کرتے نئے قوانین کے لئے وفاق نے ہم سے تجاویزمانگی تھیں جس کو ہم نے وقت پر ارسال کردیا انتخابات میں تاخیر ہماری وجہ سے نہیں ہوئی ہم نے اپنا کام وقت پر ہی پورا کیا ہے مگر انتخابات کے لئے قوانین نہ ہونے کی صورت میں تاخیر ہوئی انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات سینٹ طرز پر ہونگے ووٹنگ کا طریقہ کار بھی وہی ہوگا نئے قانون کے مطابق کونسل کے 6ممبران کا چناﺅ 32رکنی اسمبلی ممبران کریں گے ۔نئے قانون کے مطابق کونسل کے 6ممبران کے لئے ٹوٹل 16امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا 2اراکین اسمبلی ایک کونسل کے امیدوار کو منتخب کریں گے ووٹنگ کا طریقہ کار خفیہ ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ قانون کے مطابق کراس فلور کو نہیں روکا جاسکتا ہے ایک پارٹی کے رکن اسمبلی پارٹی کے امیدوار کے علاوہ دوسر ے امیدوار کو ووٹ دے سکتا ہے کیونکہ ووٹنگ کا طریقہ کار خفیہ ہے انہوںنے کہا کہ ممبران اسمبلی کا کونسل ووٹ کے لئے خرید و فروخت کی تیاریاں ابھی سے ہورہی ہےں موجودہ قوانین کے مطابقکراس فلور کو روکنا ممکن نہیں انہوںنے کہا کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ کونسل ممبران کےلئے ووٹنگ میں ممبران اسمبلی کراس فلور کرسکتے ہیں ۔

daily k2

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *