تازہ ترین

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1628

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والے سیکیورٹی اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی نگرانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف خود کررہے ہیں جب کہ انٹیلی جنس ادارے اور رینجرز آپریشن میں فوج کی معاونت کررہے ہیں۔

Int agencies with Army& Rangers carried out 5 ops in Lhr,Fsd&Multan since last night. Ops continue with more leads coming in-2

— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) March 28, 2016

اجلاس کے دوران افسران نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور خودکش حملے کے بعد شواہد کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور اب تک فوج اور رینجرز نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں 5 بڑے آپریشن کیے ہیں جس کے دوران متعدد مشتبہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کرلیے۔ بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Number of suspect terrorists and facilitators arrested and huge cache of arms and ammunition recovered-3

— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) March 28, 2016

www.dailyexpress.pk 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *