ایران کی ترقی سے سامراجی محاذ شدید غصے میں ہے
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج امام حسین کیڈٹ کالج میں فوجی افسروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر خطاب میں فرمایا کہ سامراجی محاذ ملت ایران کی ترقی سے شدید غصے میں ہے اور ہم اس کے لئے شہید بہشتی کا معروف جملہ دوہرائيں گے غصے سے مرجاو۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے ملت ایران کے خلاف ایٹمی اور انسانی حقوق سمیت دیگر مسائل کا اٹھایا جانا محض بہانہ بازی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان بہانوں سے ملت ایران کو استقامت سے باز رکھیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔.
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ ا لعظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملت ایران نے مختلف میدانوں میں اپنی توانائياں ثابت کردی ہیں اور سب پر واضح کردیا ہے کہ وہ امریکہ کی حمایت کے بغیر بھی علمی سائنسی اور سماجی نیز عالمی سطح پر اثر ورسوخ حاصل کرنے اور سیاسی لحاظ سے اعتبار حاصل کرنے کی توانائي رکھتی ہے۔
آپ نے فرمایا کہ تسلط پسند نظام کا میڈیا دنیا کو ملت ایران کی کامیابیوں اور ترقی سے آگاہ ہونے سے روکنےکی کوشش کررہا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ان کوششوں کے باوجود آج دنیا میں بہت سے لوگ ملت ایران پر اعتماد کرتے ہیں اور دنیا کی اکثریت ملت ایران کے ساتھ ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابل عالمی برادری کے لفظ کے استعمال کو غلط قراردیتے ہوئے فرمایا کہ حقیقت یہ ہےکہ سامراجی ممالک عالمی برادری نہیں ہیں بلکہ یہ ان ملکوں کا ٹولہ ہے جو چند سامراجی ملکوں سے تشکیل پایا ہے اور جو صہیونیوں کی کمپنیوں کے زیر اثر ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عالمی برادری سے مراد وہ مظلوم قومیں اور حکومتیں ہیں جو سامراجی حکومتوں کے دباؤ کی وجہ سے ان کی مخالفت کرنے کی جرات نہیں رکھتیں لیکن اگر انہیں موقع ملے تو یقینا اپنی مخالفت کا اظہار کریں گي۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلام انسان کی نجات کا واحد راستہ ہے اور اسی راستے سے انسان کو کرامت مل سکتی ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ مومن اور دیندار جوان مستقبل میں ایران کے معمار اور نئي اسلامی تہذیب میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں۔
…….
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید