تازہ ترین

حکومت نے ریڈ زون میں دھرنوں اور جلسوں پر پابندی لگا دی

 

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اسلام آباد کے ریڈ زون اور ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی اور نہیں دھرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے سے کسی کی نیک نامی نہیں ہوئی۔

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1649

 

ریڈ زون میں آنے والے حکومت اور ریاست کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی مذہبی یا سیاسی جماعت کو ڈی چوک اور ریڈ زون میں جلسہ اور دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلسے پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ حکومت کے کسی نمائندے کو مظاہرین کے ساتھ معاہدے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

 

انہوں نے انکشاف کیا کہ آج شام پانچ بجے تک دھرنے کیخلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ تاہم آپریشن کے فیصلے کے بعد کچھ قابل احترام لوگ آئے۔ مذاکرات میں کچھ پس پردہ قابل احترام شخصیات بھی شریک تھیں۔ دھرنا ختم کروانے کیلئے دو قابل احترام شخصیات کراچی سے آئیں۔

 

چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ مظاہرین پر درج کئے گئے مقدمات بہت سخت ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت 1070 افراد گرفتار ہیں۔ ان افراد میں سے جو لوگ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے میں ملوث نہ ہوئے انھیں تحقیقات کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔

(سچ ٹی وی)

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *