داعش کے حامی مو لانا عبد العزیز کو بھی آپریشن ردّالفساد کی زد میں آنا چاہیئے،صاحبزادہ حامدرضا
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مذہبی ہمدرد جدّالفساد ہیں۔ داعش کے حامی مو لانا عبد العزیز کو بھی آپریشن ردّالفساد کی زد میں آنا چاہیئے۔ جعلی جہادیوں نے داڑھی اور پگڑی کو بدنام کردیا ہے۔ آپریشن ردّالفساد کو نتیجہ خیز بناکر منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے حامی حکومتی صفحوں میں موجود ہیں۔ سول ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔ قوم ن لیگ کی حکومت کے ہر ظلم کا بدلہ آئندہ الیکشن میں لے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ علماءو مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سراج الحق اور فضل الرحمن فوجی عدالتوں کی مخالفت کرکے مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ آپریشن ردّالفساد کے ذریعے معاشرے میں فتنہ وفساد برپا کرنے والے سرکش عناصر کا مکمل خاتمہ کیاجائے۔ وزیر اعظم کو دہشتگردی کے خاتمے سے زیادہ بھارت سے دوستی بڑھانے کی فکر ہے۔ بھارت سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔ حکومت ،فوج اور پوری قوم ڈٹ جائیں تو دہشتگردی ختم ہو سکتی ہے۔ عالمی برادری بھارت کو دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنے پر مجبور کرے۔ امریکہ و بھارتی سپانسرڈ جعلی جہاد نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ تکفیریت اور خارجیت عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا فتنہ ہے۔ اپوزیشن جماعتیں گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے سیاسی مصلحتوں سے باہر نکلیں۔ خود ساختہ شریعت کے علمبردار مسلم نوجوانوں کو دہشتگردی کی آگ کا ایندھن بنا رہے ہیں۔ خود کش حملہ آور تیار کرنے والے فسادی مولوی جہنمی ہیں۔ پاناما کیس کے آفٹر شاکس الیکشن تک جاری رہیں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی سنجیدگی قوم کو نظر آنی چاہیئے۔ فوج نے قربانیاں دیکر حکومت کی رٹ بحال کی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید