مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل حل ہونے چاہیئیں اور مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن و ترقی کے لئے باہمی […]

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل حل ہونے چاہیئیں اور مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن و ترقی کے لئے باہمی روابط کا فروغ ضروری ہے جب کہ ای سی او اجلاس کے دوران باہمی رابطوں کو موثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او شمال اور جنوب میں پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان ای سی او مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے۔ ای سی او کو کثیر الجہتی روابط کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن او استحکام آئے گا۔
قبل ازیں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کی شرکت پر بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او اہم فورم ہے، اقتصادی تعاون تنظیم کا خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور دنیا کی 52 فیصد تجارت اسی خطے کے ذریعے ہوتی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید