تازہ ترین

امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین پر خود کش حملے، ۱۱ زائر شہید

 عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے حرم مطہر کے زائرین پر کئے گئے دو خود کش حملوں سے کم سے کم ۱۱ زائر شہید ہو گئے ہیں جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

شئیر
52 بازدید
مطالب کا کوڈ: 167

یہ حملے آج بروز جمعرات بوقت عصر بغداد کے علاقے’’منصور‘‘ اور ’’باب الشرجی‘‘ میں ہوئے ہیں۔ ان خود کش حملوں میں دونوں جگہ حرم امام موسی کاظم علیہ السلام کے زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے جو آپ کی شہادت کے ایام میں آپ کے حرم کی طرف رواں دواں تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق منصور کے علاقے میں ہوئے حملے میں ۸ زائر شہید جبکہ ۲۶ زخمی ہوئے ہیں۔
اور باب الشرجی میں ہوئے دھماکے میں ۳ زائر شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام شہادت میں ہر سال عراق کے گوشہ و کنار سے زائرین پیدل چل کر حرم مطہر میں آتے ہیں آج کے حملوں کا نشانہ بننے والے زائرین بھی پیدل کاظمیہ کی طرف جا رہے تھے جنہیں بغداد میں دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ بعض نیوز ایجنسیوں نے ان دو حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۲۰ بیان کی ہے تاہم اس تعداد کی تصدیق نہیں ہو پائی ۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *