تازہ ترین

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کیلئے ہے، ملیحہ لودھی

 

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کیلئے ہے۔

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1678

 

نیویارک میں اقوام متحدہ کے جوہری تخفیف اسلحہ کمیشن میں خطاب کے دوران پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی جوہری طاقتوں کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کے لئے ہے لیکن کچھ ایٹمی ممالک نے عدم پھیلاؤ کے اصولوں کے برخلاف امتیازی جوہری معاہدے کر رکھے ہیں، طاقتور ممالک کا دوہرا معیار دوسرے ممالک میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسلحہ کی دوتہائی برآمدات دنیا کے چار ممالک کر رہے ہیں، طاقتور ممالک دوسروں کو جوہری ہتھیاروں سے پرہیز کی تاکید کرتے ہیں لیکن اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو کم نہیں کرتے، اس لیے پاکستان ایف ایم سی ٹی جیسے امتیازی اور غیر مساویانہ معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *