الله کے نزدیک جناب _سیــدہ کے اسمــاء
امام جعفــر صـــادق علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ :
خدا کے نزدیک جناب _فاطمہ سلام الله علیھا کے اسماء مبارکہ نو (٩) ہیں-
شئیر
62 بازدید
مطالب کا کوڈ: 173
فــاطمــہ
صــدیقــہ
مــبـارکـہ
طـــاہـــرہ
زکــیـــــہ
رضـیـــــہ
مــرضیــہ
محــدثــہ
اور زہـــرا
اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ :
کیا تو جانتا ہے کہ انکو فاطمــہ کیوں کہا جاتا ہے ؟؟
راوی کہتا ہے کہ :
آپ مجھے اس کے بارے میں خبر دیں ؟
آپ نے فرمایا :
وہ ہر قسم کے شر (عیب سے محفوظ ہیں- اس کے بعد فرمایا کہ اگر امیرالمومنین امام علی علیہ السلام آپ سے شادی نہ کرتے تو آدم علیہ السلام اور آدم کے علاوہ کوئی بھی فاطمہ کا کفو نہیں بن سکتا تھا –
{ امالی شیخ صــدوق ، ہمجلس_٨٦، حــدیث_١٨، صفحــہ_٥٢٩ }
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید