تازہ ترین

پاک فوج اپنا پیٹ کاٹ کر متاثرین کی مدد کرے گی،کمانڈر10کور

   روزنامہ کے ٹوکے مطابق ۔ کورکمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا شدہ سنگین حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ شاہراہ قراقرم اورباقی رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گلگت بلتستان کے غیور عوام غذائی قلت کا شکار ہیں میں آپ لوگوں کی […]

شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1733

 

 روزنامہ کے ٹوکے مطابق ۔ کورکمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا شدہ سنگین حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ شاہراہ قراقرم اورباقی رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گلگت بلتستان کے غیور عوام غذائی قلت کا شکار ہیں میں آپ لوگوں کی وساطت سے گلگت بلتستان کے اپنے بھائیوں ‘ بہنوں اور بچوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی افواج آپ کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گی عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار پاک آرمی اپنے وسائل بروئے کار لا کر اس سنگین صورتحال پر جلدازجلد قابو پائیں گے ضرورت پڑنے پر ہم اپنے منہ کا نوالہ اور اپنے حصے کی روٹی اپنے محب وطن بھائیوں کیلئے وقف کریں گے اسی بات کے پیش نظر آج پاک فوج کی طرف سے فوج کے جوانوں کے حصے سے غذائی اجناس سے بھری چھ گاڑیوں کا معمولی سا تحفہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامر سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں سے متاثرہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فوج اپنا پیٹ کاٹ کر بھی اپنے بھائیوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ میں امید رکھتا ہوں کہ وزیراعلیٰ اپنی انتظامیہ کے ذریعے اس ہدیے کو مستحق افراد تک پہنچانے کا بندوبست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں پاک فوج جلد بہتری لائی گی،داریل تانگیر میں پاک فوج کی نگرانی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ،مجھے اُمید ہے کہ دیامر بہت ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دیامر میں غذائی بحران کی صورت حال پیدا ہونے سے پہلے بشام میں موجود گندم کو چلاس لانے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔اس سے قبل کور کمانڈر راولپنڈی ظفر اقبال ملک اور میجرجنرل عاصم منیرنے چلاس میں حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا،اور متاثرین سے ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ پٹن میں شاہراہ قراقرم کی بحالی کا جائزہ لیتے ہوئے کمانڈر 10 کور نے کہا کہ پاک فوج اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ پاک فوج کا ہر جوان اپنی جان کی پرواہ کیی بغیر عوام کی خدمت کی لیی حاضر ہی ۔ انہوں نی کہا کہ اس سنگین صورت حال پر قابو پانی کی لیی پاک فوج کی جوان دن رات اور سخت موسمی حالات میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ انہی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہی کہ اب تک شاہراہ قراقرم کا بیشتر حصہ ہر طرح کی ٹریفک کی لیی کھول دیا گیا ہی۔ اور باقی ماندہ حصی کی بحالی کا کام بڑی تیزی سی جاری ہی۔ میں آپ لوگوں کی وساطت سی گلگت بلتستان کی اپنی بھائیوں ،بہنوں اور بچوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ مشکلات پر جلد قابو پائیں گی فوج اپنا پیٹ کاٹ کر بھی اپنی بھائیوں کی ضرورت کو پورا کری گی ۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *