اختیارات سیکرٹریزکے پاس ہیں،کوئی کام نہیں ہورہا،وزراءاسمبلی میں پھٹ پڑے
گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی وزراءکے پاس کسی بھی قسم کے مالی اختیارات نہیں ہیں تمام مالی اختیارات سیکرٹریز کے پاس ہیں ہم سیکرٹریز سے صرف پوچھ سکتے ہیں کہ فنڈز استعمال کیوں نہیں ہورہے مگر سرزنش نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے بدھ کے روز ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا
کہ ترقیاتی فنڈز استعمال نہیں ہورہے ہیں اور اس مرتبہ بھی ترقیاتی فنڈز استعمال نہ ہونے کی وجہ سے واپس ہونے کا خطرہ ہے اور اس کے سب سے زیادہ ذمہ دار سیکرٹری پلاننگ ہیں بعد میںدیگر سیکرٹریز ذمہ دار ہیں انہوںنے کہا کہ میں نے کئی بار سیکرٹری پلاننگ کو کہا کہ ترقیاتی فنڈز واپس ہونے کا خطرہ ہے اس لئے آپ ترقیاتی فنڈز کو خرچ کرنے کےلئے اقدامات کریں مگر سیکرٹری پلاننگ سنجیدہ نہیں ہیں وہ اسے مذاق میں لے رہے ہیں انہوںنے بتایا کہ سیکرٹری پلاننگ کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نامکمل منصوبوں کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کے کوارڈنیٹر سیکرٹری پلاننگ ہیں مگر چھ ماہ گزرنے کے باوجود سیکرٹری پلاننگ اس کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں بلارہے ہیں سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا کہ تمام غلطی سیکرٹری پلاننگ کی ہے سیکرٹری پلاننگ سرے سے کوئی کام ہی نہیں کررہا ہے انہیں گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے سیکرٹری پلاننگ کو واضح پیغام دینا ہوگا آپ کام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں وزیر بلدیات فرمان علی نے کہا کہ آپ سیکرٹریز کی بات کرتے ہیں یہاں پر
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید