تازہ ترین

را کے ایجنٹوں سے گلگت بلتستان کے امن کو بھی خطرہ ہے،جعفراللہ

ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان،پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل اور صو بائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی، فرقہ واریت اور لسانیت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،چند عناصر گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے عناصر […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1809

ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان،پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل اور صو بائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی، فرقہ واریت اور لسانیت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،چند عناصر گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دے گی ،گلگت بلتستان کے کسی بھی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ،اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشیش کی تو اُس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ہم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امن قائم کرنا ہے ۔امن ہماری آنے والی نسلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چلاس میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت آتے ہی کراچی سے لیکر گوادر تک اور خیبر سے لیکر گلگت بلتستان تک آج پائیدار امن قائم ہوا ہے ،اللہ کے فضل سے گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے پرامن علاقوں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈوراور دیامر بھاشہ ڈیم میں سب سے زیادہ دیامر کے لوگ مستفید ہونگے ،دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے ،دیامر کے لوگ امن کی بحالی کیلئے آگے بڑھیں ،جعفر اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں را کے ایجنٹ داخل ہوچکے ہیں اکنامک کوریڈور کو ناکام بنانے کیلئے دشمن ممالک ہر حربہ استعمال کر سکتے ہیں۔ سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے خدشات ہیں راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے را کے ایجنٹ گلگت بلتستان میں بھی ہو سکتے ہیںان سے امن کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارا دشمن ہے ،وہ آئے روز ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی سازشی عناصر نرغے میں نہ آئیں اور متحد ہو کر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا کہ بابوسر میں بہت جلد چیر لفٹ کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *