آرمی چیف نے کرپشن کے الزام میں13فوجی افسروں کو برطرف کردیا
اسلام آباد:خبر دار ہوشیار۔۔۔۔ نہیں بچے کوئی کرپشن کرنے والا۔۔۔ آرمی چیف نے 13فوجی افسران کو کرپشن الزامات پر برطرف کردیا ہے۔برطرف ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ جنرل ،ایک میجر جنرل،5بریگیڈیئرز شامل ہیںپاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ 13فوجی افسروں کو کرپشن کے الزامات پر فارغ کر […]
اسلام آباد:خبر دار ہوشیار۔۔۔۔ نہیں بچے کوئی کرپشن کرنے والا۔۔۔ آرمی چیف نے 13فوجی افسران کو کرپشن الزامات پر برطرف کردیا ہے۔برطرف ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ جنرل ،ایک میجر جنرل،5بریگیڈیئرز شامل ہیںپاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ 13فوجی افسروں کو کرپشن کے الزامات پر فارغ کر دیا گیا ہے۔
برطرف ہونے والوں میں ایک کرنل، 3لیفٹیننٹ کرنل ، ایک لیفٹیننٹ جنرل ،ایک میجر جنرل،5بریگیڈیئرز شامل ہیں۔۔
ذرائع کے مطابق نڈر آرمی چیف کے حکم پر برطرف افسران کی تمام مراعات ختم کر دی گئیں ہیں۔۔کرپشن کی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 2 روز قبل کرپشن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق احتساب ملکی یکجہتی اورسالمیت کیلئے ضروری ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سگنل رجمنٹ سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے میجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پرآرمی چیف کاکہناتھا کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک میں امن واستحکام کا قیام ممکن نہیں۔پاکستان کی ترقی کیلئے ہر سطح پر بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہے۔
جنرل راحیل شریف کاکہناتھادہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ملک سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کئے جا رہے ہیں۔آرمی چیف کاکہنا تھا کہ سول انتظامیہ اور مسلح افواج ملکر دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔قوم کےبہترمستقبل کیلئےپاک فوج ہربامقصداقدام کی حمایت کرےگی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید