اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں کے نام خط
بحرین کی موجودہ صورتحال اور اس ملک کی حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف چلائے گئے مقدمے اور ان کی شہریت کی منسوخی جیسے مسائل کے پیش نظر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر […]

بحرین کی موجودہ صورتحال اور اس ملک کی حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف چلائے گئے مقدمے اور ان کی شہریت کی منسوخی جیسے مسائل کے پیش نظر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر مربوطہ عہدیداروں کو خط لکھ کر ان حالات کے بابت خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام لکھے گئے خط میں آیا ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جو دنیا میں تین سو میلین سے زیادہ اہل بیت(ع) کے پیروکاروں سے منسلک ہے ایک غیر سرکاری NGO ہونے کے عنوان سے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے بھڑتے ہوئے خوفناک اقدامات کی نسبت عالمی برادری کو خبردار کرتی ہے کہ اس طرح کے اقدامات بحرین میں پرتشدد کاروائیوں کا باعث بن سکتے ہیں کہ جن کا سرانجام ایک بڑا انسانی المیہ ہو گا۔
حجت الاسلام و المسلمین اختری نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا ہے کہ بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے ناروا سلوک یا غیر معقول فیصلے کی وجہ سے ملک میں تشدد کی لہر پیدا ہو سکتی ہے لہذا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو عقیدہ اور بیان کی آزادی کے قانون کے مطابق اس ملک میں پیش آنے والے حادثات و واقعات کے بابت حکومت بحرین کو خبردار کرنا چاہیے اور اس ملک میں اکثریت آراء کے مطابق امن و سکون کی فضا برقرار کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید