تازہ ترین

پاک ایران تجارت مستقبل میں انتہائی تابناک

پاکستان کے ادارہ فروغ برآمدات کے سربراہ نے پاک ایران تجارت کے مستقبل کو انتہائی تابناک قرار دیا ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ادارہ فروغ برآمدات کے سربراہ ایس ایم منیر نے تجارتی تعلقات کے فروغ کی غرض سے پاکستان اور ایران کے عزم کی جانب اشارہ کرتے […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1849

پاکستان کے ادارہ فروغ برآمدات کے سربراہ نے پاک ایران تجارت کے مستقبل کو انتہائی تابناک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ادارہ فروغ برآمدات کے سربراہ ایس ایم منیر نے تجارتی تعلقات کے فروغ کی غرض سے پاکستان اور ایران کے عزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے تجارتی لین دین میں عنقریب زبردست اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

جمعے کو ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان، پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کا پختہ ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کا ایک تجارتی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے دوران کراچی میں ایران کی تجارتی اور اقتصادی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے دونوں ملکوں کے تاجروں اورصنعت کاروں کو ایک دوسرےکے ساتھ تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *