مزدوروں کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا دن انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں اس موقع پر مختلف مزدورتنظیموں کے زیراہتمام یوم مئی کی ریلیاں نکالیں۔ان ریلیوں میں مزدوروں رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے بنائے […]
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا دن انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں اس موقع پر مختلف مزدورتنظیموں کے زیراہتمام یوم مئی کی ریلیاں نکالیں۔ان ریلیوں میں مزدوروں رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے بنائے جانے والے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فیکٹریوں،کارخانوں اور دیگر اداروں میں حالات کار بہتربنائے جائیں۔ٹھیکیداری نظام کاخاتمہ کیا جائے اور گھروں پرمزدوری کرنے والے محنت کشوں کو بھی ان کے حقوق دلوائے جائیں۔ اس دن کی مناسبت سے مزدور تنظیموں، سرکاری و نجی اداروں، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے زیر اہتمام ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جن میں 1886ءمیں شکاگو امریکہ میں دی گئی مزدوروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے سیمینارز، ورک شاپس، جلسے اور ریلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں مزدور طبقہ نے بھرپور طریقہ سے شرکت کی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید