تازہ ترین

پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلا س ختم ،احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہونا چاہیے:اعلامیہ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاہے،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاناما لیکس معاملے پر احتساب کا آغاز  وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان سے ہونا چاہیے، مشترکہ ٹی او آرزکی تیاری کیلئے 9رکنی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیاہے۔   پیپلزپارٹی کے رہنما […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1883

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاہے،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاناما لیکس معاملے پر احتساب کا آغاز  وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان سے ہونا چاہیے، مشترکہ ٹی او آرزکی تیاری کیلئے 9رکنی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیاہے۔

 

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی، جماعت اسلامی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ نوید قمر شامل تھے جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شیریں مزاری اور عارف علوی نے اجلاس میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، آفتاب خان شیر پاؤ جب کہ ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اجلاس میں شریک تھے۔

 

 اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہاگیاہے کہ حکومتی ٹی او آر ز موجودہ شکل میں ناقابل قبول ہیں ،پاناما لیکس میں جتنے نام آئے ہیں سب کا احتساب ہو نا چاہیے لیکن احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہونا چاہیے ،پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور ضروری قانون سازی اپوزیشن کی مشاور ت سے کی جائے ۔تحقیقات کیلئے کتنا ٹائم فریم ہونا چاہیے اور وزیراعظم پہلے استعفیٰ دیں یا تحقیقات کے بعد اس پر بھی اتفاق نہیں ہو سکاہے،کچھ نکات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیاہے جس میں پانامالیکس پر جوڈیشل کمیشن کے مشترکہ ٹی او آر کو حتمی شکل دی جائے گی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *