تازہ ترین

سکردو، ضلع شگر اور کھرمنگ کی تابوت بردار ریلی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم، متعدد زخمی

 اسکردو میں “اضلاع بناو اور بارڈر کھولو تحریک” کے سربراہ اور قوم پرست رہنما سید حیدر شاہ رضوی کی کال پر اہلیان کھرمنگ اور شگر کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

شئیر
45 بازدید
مطالب کا کوڈ: 189

اضلاع بناؤ اور بارڈر کھولو احتجاجی ریلی کے دوران پولیس اور احتجاجی مظاہرین کی جھڑپ سے 8 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والی عوام کیجانب سے امامیہ جامع مسجد اسکردو سے احتجاجی ریلی نکالی جا رہی تھی کہ اچانک پولیس نے لاٹھی چارج کرنا شروع کر دیا جس پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ شروع ہو گئی۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے 2 پولیس اہکار زخمی ہوئے جبکہ لاٹھی چارج کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے میں شامل متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس جھڑپ کے بعد مظاہرین نے کمشنر بلتستان ریجن، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی آئی جی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کی اصل وجہ مظاہرین کے کھرمنگ اور شگر ضلع کے جنازہ کی شبیہہ بنا کر ریلی میں اٹھانا ہے جو کہ ایک روز قبل انتظامیہ سے طے پایا تھا کہ جنازے کے بغیر ریلی نکالی جائے گی۔ جب ریلی حسینی چوک پر پہنچی تو اچانک تابوت برآمد کیا گیا تو پولیس نے تابوت کو چھین لیا اس پر تصادم شروع ہو گیا۔ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج شروع کر دی دوسری جانب سے مظاہرین نے پتھراؤ شروع کر دیا جس سے 7 پولیس اہکاروں سمیت درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکو 1122 کے اہلکاروں نے ہسپتال پہنچا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو زیادہ چوٹیں نہیں لگی ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست رہنما سید رضا شاہ رضوی نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پی پی پی نے ہمیشہ لوگوں کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ابھی کھرمنگ اور شگر کے عوام کے ساتھ فریب اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکی ہے اور ان کے فریب میں آنے والی نہیں۔ حکومت جلد شگر، کھرمنگ کو ضلع بنائے اور کھرمنگ کرگل روڈ کھول دے ورنہ احتجاج کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جائے گا اور چلو چلو کارگل چلو کے نعرے بلند کریں گے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *