تازہ ترین

گلگت بلتستان کو کشمیرکے الیکشن کے بعد بڑاآئینی سیٹ اپ ملے گا،سینئروزیر

سکردو ( محمد اسحاق جلال ) سینئر وزیر حاجی محمد اکبرتابان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کو کشمیر کے الیکشن کے بعد بڑا آئینی سیٹ اپ ملے گا ہم اس سلسلے میں بالکل کمیٹیڈ ہیں آئینی صوبہ نہ ہو نے کے باوجود گلگت بلتستان کو آج بھی وہ تمام حقوق اور مراعات حاصل ہیں جو […]

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1918

سکردو ( محمد اسحاق جلال ) سینئر وزیر حاجی محمد اکبرتابان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کو کشمیر کے الیکشن کے بعد بڑا آئینی سیٹ اپ ملے گا ہم اس سلسلے میں بالکل کمیٹیڈ ہیں آئینی صوبہ نہ ہو نے کے باوجود گلگت بلتستان کو آج بھی وہ تمام حقوق اور مراعات حاصل ہیں جو ملک کے دیگر آئینی صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں ایس سی او کی جانب سے گول میں ایس کام موبائل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گول اور بلتستان کے دیگر دورافتادہ علاقوں کے عوام کو اس وقت جو سہولیات میسر ہیں وہ چکوال اور سندھ کے دیہی علاقوں کے عوام کو حاصل نہیں ہیں ہمیں پاکستانی حکمرانوں سے کوئی گلہ نہیں کیونکہ جو مراعات اور حقوق اس وقت ہمیں مل رہے ہیں وہ ملک کے کئی حصوںکے عوام کو حاصل نہیں ہیں چاروں صوبوں کے عوام44روپے فی کلو گندم خریدتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے عوام وہی گندم صرف 11روپے میں خرید رہے ہیں کیا یہ سہولت کم ہے ؟انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر طرح سے پاکستان کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان نے ہمیں تمام تر سہولیات فراہم کی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین اور بہادر فوج میں شامل ہے ہمیں پاک افواج پر بڑا فخر ہے انہوں نے کہاکہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بڑی ترقی کی ہے گول میں ایس کام سروس کی فراہمی اس ادارے کی اہم کامیابی ہے ہم ایس سی او کے حکام کو مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں دریں اثناءمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی اکبر تابان نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں کوئی ہم سے اقتدار چھینے کی جرات نہیں رکھتا امجد حسین ایڈووکیٹ نا پختہ سیاستدان ہیں ان کے دورے سے ہماری سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑتا انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیر وترقی کےلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں مخالفین نے اپنے دور میں کرپشن کی اب کرپشن چھپانے کےلئے ہمارے اوپر تنقید کر رہے ہیں ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *