تازہ ترین

یونیسیف کی دنیا بھر سے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں شورش زدہ علاقوں میں اسکول جانے کی عمر کے ساڑھے 7 کروڑ بچوں کی تعلیم کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کی رپورٹ کے مطابق 3 سے 18 سال […]

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1929

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں شورش زدہ علاقوں میں اسکول جانے کی عمر کے ساڑھے 7 کروڑ بچوں کی تعلیم کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کی رپورٹ کے مطابق 3 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 46 کروڑ 20 لاکھ بچوں میں سے ہر چوتھا بچہ انسانی بحران والے ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شام میں گذشتہ 5 برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث 6000 اسکول بند پڑے ہیں۔ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی وجہ سے ہر 5 میں سے ایک اسکول متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران لڑکیوں کی اسکول نہ جانے کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ جاتی ہے۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *