ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ بر آمد
بلوچستان نیب نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کے گھر پر چھا پہ مار کر کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، اہم دستاویزات اور قیمتی جیولری برآمد کرلی۔ بڑے صوبے کے سیکریٹری خزانہ کا بڑا کارنامہ کہ مشینیں گنتی رقم گنتے گنتے تھک گئیں،سیکریٹری خزانہ کا ایسا خزانہ کہ گنتی میں ہی نہ آسکا۔ صوبائی […]
بلوچستان نیب نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کے گھر پر چھا پہ مار کر کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، اہم دستاویزات اور قیمتی جیولری برآمد کرلی۔
بڑے صوبے کے سیکریٹری خزانہ کا بڑا کارنامہ کہ مشینیں گنتی رقم گنتے گنتے تھک گئیں،سیکریٹری خزانہ کا ایسا خزانہ کہ گنتی میں ہی نہ آسکا۔ صوبائی دارالحکومت میں سیکریٹری خزانہ کے گھر سے نوٹوں اور سونے کا خزانہ پکڑ لیا, بلوچستان نیب نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی،اہم دستاویزات اور قیمی زیورات برآمد کرلیے۔
سماء کے مطابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈ میں خورد برد کا الزام تھا، جس پر نیب نے جی او آر کالونی میں سیکریٹری خزانہ کے گھر پر چھاپہ مار کر چھ گھنٹے تک تلاشی لی۔
نیب کو نوٹ گننے کیلئے تین مشینیں منگوانا پڑیں، پکڑی گئی کرنسی میں 50 کروڑ ملکی کرنسی اور 20 کروڑ کے ڈالر شامل ہیں، چار کروڑ کا سونا اور کروڑوں مالیت کی جائیداد کے کاغذات بھی ملے ہیں۔ نیب کی ٹیم کرنسی، سونے اور دستاویزات سے بھرے بیگ گاڑی میں ڈال کر لے گئی۔
اس موقع پر نیب نے ان کے گھر سے کرنسی سے بھرے 12بیگ برآمد کیے، جن میں 63کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی، اس کے علاوہ زیورات، پرائز بانڈ اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔ نیب نے مشتاق رئیسانی کو آج صبح گرفتار کیا تھا
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید