تازہ ترین

وزیر اعظم کے ساتھ میرا بھی احتساب کرلیں۔ عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کردیا، کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان ساے اپنے احتساب کے ساتھ میرا بھی احتساب کرلیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1933

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کردیا، کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان ساے اپنے احتساب کے ساتھ میرا بھی احتساب کرلیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پاناما لیکس کے معاملے پر جواب دینے کے بجائے ملک کے دورے کرکے یہاں وہاں کی باتیں کررہے ہیں، حالانکہ ان کو بنیادی سوالوں کے جواب دینا ہے کہ پیسا کیسے بنایا، کیسے ملک سے باہر بھیجا اور ٹیکس کتنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر حکمرانوں کی طرح نوازشریف کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے اور یاد رکھیں آپ وزیراعظم ہیں اگر آپ ٹیکس نہیں دیں گے تو اور کوئی کیسے اور کیوں دے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آرز بالکل ٹھیک ہیں، وزیراعظم ان سے اپنے احتساب کے ساتھ میرا احتساب بھی کرلیں اور اگر ایسا ہوگیا تو یہ پاکستان کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا اور اس سے ملک کا فائدہ ہوگا لیکن اگر آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پاکستان تباہی کی طرف چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 تحریکیں چل رہی ہیں ایک کرپشن بچاؤ اور دوسری کرپشن ہٹاو، آپ کرپشن بچاؤ تحریک چلارہے ہیں جس میں اگر آپ کامیاب ہوگئے تو یہ اس ملک کی بدقسمتی ہوگی جب کہ دوسری طرف آپ کے خلاف کرپشن ہٹاؤ تحریک چل رہی ہے۔

فضل الرحمان سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ آپ کرپشن بچاؤ تحریک میں کیسے چلے گئے آپ تو عالم دین ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں پنجاب میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کون کررہا تھا

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *